تلنگانہ

میناریٹی ڈیکلریشن جاری کرنے تلنگانہ کانگریس کا فیصلہ _ سابق وزیر محمد علی شبیر

حیدرآباد _ 23 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے 15 اگست کو اقلیتوں اور پچھڑے طبقات کا بھاری جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں کانگریس کی پولیٹیکل افیرس کمیٹی کا اجلاس تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں اہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے کنونیر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے مدھویاشکی گوڑ اور انجن کمار یادو کے ساتھ مل کر بتایا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے میناریٹی ڈیکلریشن اور دیگر طبقات کے لئے بھی علحدہ ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا۔ اس کے لئے دانشوروں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ 30 جولائی کو محبوب نگر کے کولاپور میں پرینکا گاندھی کا جلسہ عام ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button