کرکٹ کھلاڑی سریش رائینا بیٹی کے باپ بن گئے

کرکٹ کھلاڑی سریش رائینا بیٹی کے باپ بن گئے۔ ان کی بیوی پرینکا نے نیدرلینڈ میں خوبصورت بیٹی کو جنم دیا۔ اس خوشی کے موقع پر تمام خاندان نیدرلینڈ پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال اپریل میں رائینا اور پرینکا نے شادی کی تھی۔ سوشیل میڈیا پر یہ اطلاع گشت کررہی ہے کہ کھلاڑی نے اپنی بیٹی کا نام شریانسا رکھا ہے۔ کھلاڑی اور ان کی بیوی کچھ دنوں سے نیدرلینڈ میں ہی تھے۔