حیدرآباد میں ٹپر لاری کی ٹکرسے 14 سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد میں ٹپر لاری کی اسکوٹی کو ٹکرکی وجہہ سے  14 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر 14 سالہ سریکانت اپنے دوست کے ساتھ اسکوٹی پر جارہا تھا کہ ان دونوں کو ٹپر نے منصورآباد کے پاس ٹکر دے دی ۔ حادثہ میں شدید زخمی لڑکوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں شریکانت کی موت ہوگئی۔ اس کا دوست وینکٹیش زیر علاج ہے۔