این آر آئی

انڈین کمیونٹی والنٹیرز کی جانب سے سکنڈ سیکرٹری پانڈے کی وداعی تقریب کا اہتمام

ریاض ۔ کے این واصف

انڈین کمیونٹی والنٹیرز ریاض نے شاندار پیمانے پر وبھوتی ناتھ پانڈے سکنڈ سکریٹری سفارت خانہ ہند کی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ پانڈے کی ریاض میں میعاد کے اختتام پر وزارت خارجہ ہند کے ہیڈکوارٹرز دہلی تبادلہ ہوا۔ وبھوتی ناتھ پانڈے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کے سماجی کارکنان کی بہترین الفاظ مین ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ سفارت خانہ ہند ریاض کے کمیونٹی ویلفیر شعبہ کی کامیاب کارکردگی کے پیچھے ریاض کے سماجی کارکنان کا تعاون کارفرما ہے۔ پانڈے نے کہا کہ ایمبیسی اسٹاف اپنے فرائض منصبی پوری کرتا ہے جس کے لئے انھین تنخواہ ملتی ہے۔ مگر یہ سماجی کارکن خود کی ملازمت کرتے ہوئے بلامعوضہ سماجی خدمات انجام دیتے ہیں جو قابل صد ستائش ہے جو ویلفیر شعبہ کے محدود اسٹاف کے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ آدھا درجن غیر ملکی انڈین مشن مین خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مگر جو کمیونٹی کا خلوص اور تعاون انھین ریاض مین حاصل ہوا وہ کہیں نہیں ملا۔ پانڈے نے کہا کہ وہ یہاں سے ڈھیر ساری محبتیں اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

 

 

 

ابتداء میں چیرمین اسٹیرنگ کمیٹی انجینئر محمد ضیغم خاں نے خیر مقدم کرتے ہوئے صاحب تقریب وبھوتی ناتھ پانڈے کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈی شہاب کٹوکاڈ نے سفارت خانے مین کمیونٹی کے لئے ویلفیر شعبہ کی اہمیت پانڈے صاحب اور ویلفیر شعبہ سے جڑے تمام کاکنان کی دیانتدارانہ خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے وبھوتی ناتھ پانڈے کو شال، گلدستے اور تحائف پیش کئے جو کمینونٹی میں پانڈے صاحب کی مقبولیت کا مظہر تھا۔

 

 

کمیونٹی لیڈرز کی بڑی تعداد نے اس موقع پر پانڈے کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان میں غلام محمد خاں، سنتوش شٹی، ستیش دیپک، صدیق، نعمت اللہ، پی سینو، ڈاکٹر اشرف علی، ڈاکٹر انور خررشید، وصی حیدر رضوی، عبدالجبار، سلمان خالد، مسز سارہ بخر جی، محمد مزمل، ملیش، ناصر خورشید عبد الاحد صدیقی کے علاوہ سفارتکار معین اختر اور مینا وغیرہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ریاض والنٹیرز کی جانب سے پانڈے کو یادگاری مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔ سلیم ماہی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سینئر این آر آئی عبد الاحد صدیقی کے ہدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button