بیٹی کی لو میاریج پرماں کا اقدام خودکشی

تلنگانہ کے ضلع میدک میں بیٹی کے لو میاریج کرنے پر شرمندگی محسوس کرتے ہوئے ماں نے خودکشی کی کوشش کی۔ پتہ چلا ہے کہ چنا کوڈور کے گاوں چندلا پور سے تعلق رکھنے والی لکشمی کی بیٹی نے بڑوں کی مرضی کے خلاف ایک نوجوان سے شادی کرلی ۔ اطلاع ملنے کے بعد لکشمی کافی مایوس ہوگئی اور اس نے خودکشی کی کوشش کی اسے علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا۔ خاتون کے اس اقدام کے بعد اس کے برہم رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر پر حملہ کیا۔ پولیس فورس وہاں پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کردیا گیا۔