ایک ہی دن میں قریب 50 ہزار مقدمات کی یکسوئی

بھارت کی راجدھانی دلی میں ایک ہی دن میں قریب 50 ہزار مقدمات کی یکسوئی ہوئی۔ نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی کی جانب سے دلی میں ہفتہ کے روز لوک عدالت قائم کی گئی تھی۔ سہ پہر ساڑھے چار بجے تک ملک کی 14 ریاستوں میں زیر التواء 50 ہزارمقدمات کی یکسوئی کرلی گئی۔ یہ بات نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی کے ذمہ داروں نے بتائی۔