بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں پچھلے دو دن کے دوران بجلی گرنے سے کم از کم 50 لوگ مارے گئے۔ یہ بات بنگلہ دیش کے حکام نے بتائی۔ پتہ چلا ہے کہ موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ مرنےوالوں میں زیادہ تر کھیتوں میں کام کررہے تھے۔