جرائم و حادثات

ایمبولنس میں تلنگانہ سے راجستھان کو 70 کلوگرام گانجہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام _ جگتیال ضلع پولیس کی بڑی کارروائی

جگتیال _ یکم فروری ( اردولیکس) ایمبولنس گاڑی میں گانجہ کو تلنگانہ سے راجستھان منتقل کرنے کی کوشش کو تلنگانہ کی جگتیال ضلع پولیس نے ناکام بنادیا۔  ایمبولینس  کو روک  کر 70 کیلو گانجہ ضبط کر لیا ۔ جگتیال ضلع یس پی بھاسکر نے آج  پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارنگار پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک ایمبولینس کو روک دیا اور ایمبولنس کی تلاشی لی جس میں سے 4 تھیلے گانجہ  برآمد ہوا ۔ ایمبولنس میں سوار چار افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ان کے قبضہ سے 70 کیلو گانجہ ایک ایمبولنس گاڑی اور چار موبائل فون اور 3060 روپئے ضبط کر لیا گیا ۔ اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button