ورنگل میں بیوی کے قتل کے بعد شوہر کا اقدام خودکشی

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ نرسم پیٹ کے مضافات میں واقع کاکتیہ نگر کے رہنے والے ایلیا گوڑ نے نشہ کی حالت میں اپنی بیوی پدما پر پھاوڑے سے حملہ کیا جس کی وجہہ سے وہ ہلاک ہوگئی۔ ان کی شادی کو 23 سال گذرچکے ہیں اور اکثر ان میں جھگڑے ہوا کرتے تھے کل رات بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد ایلیا گوڑ نے ایک عمارت پر چڑھ کر چھلانگ لگادی اسے علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔ اس کے دونوں پاوں ٹوٹ گئے۔