تلنگانہ

محبوب نگر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی

محبوب نگر۔25 جنوری( اردو لیکس)محبوب نگر میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے محبوب نگر کے پدماوتی کالونی میں آج صبح ایک ہوٹل میں گیاس سلنڈر سے گیس خارج ہورہی تھی ہوٹل کے قریب میں بلدیہ کے جاروب کش اپنا کام مکمل کرنے کے بعد سردی سے راحت حاصل کرنے کے لئے آگ لگا کر گرمی لے رہے تھے کہ آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور قریب میں واقع ہو ٹل تک جا پہنچے ۔اور گیس سلنڈر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔جس کے نتیجے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا اور ہوٹل میں موجود 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔حادثے میں دو کار اور پانچ موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button