حیدرآباد میں اتوار کی آدھی رات سے آٹو بند

تلنگانہ آٹوڈرائیورس کی جوائینٹ ایکشن کمیٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کی ہراسانی کے خلاف اتوار کی آدھی رات سے آٹو بند منانے ک اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذ کورہ محکموں نے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پرمٹس منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ آٹو ڈرائیورس یونین کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پرمٹس کی منسوخی کا انتباہ ٹھیک نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خانگی کیاب کمپنیوں کے خلاف عہدیدار کاروائی نہیں کررہے ہیں اور غریب آٹو ڈرائیورس کو ہراساں کرنا درست نہیں ہے۔