مانسون کی آمد میں تاخیر کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے جاریہ سال مانسون کی آمد میں تاخیر کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب مانسون 7 جون کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا جبکہ عام طور پر جون کی ایک تاریخ کو ما نسون سرگرم ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ محکمہ موسمیات نے اس سال معمول سے ذیادہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔