حیدرآباد میں غیرقانونی مقیم امریکہ، سوڈان اور یمن کے شہری پکڑے گئے

حیدرآباد میں پولیس نے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد غیر قانون طور پر شہر میں وہنے والے بیرونی ممالک کے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔ ٹاسک فورس نے نارتھ اورویسٹ زون کے مختلف علاقوں میں دھاوے کرتے ہوئے 150 افراد کے دستاویزات کی تنقیح کی۔ پولیس کو تنقیح کے دوان پتہ چلا کہ 11 افراد پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر شہر میں مقیم ہیں۔

پولیس نے ہمایوں نگر، گولکنڈہ، آصف نگر اور لنگر حوض علاقوں میں رہنے والے امریکہ کے عبدالرحمٰن اسمٰیل عمر٫ یمن کے الجبوبی آدم محمد٫  ڈیجپوٹی کے الیاس حسن علی، یونس محمد، سوڈان کے طاحہ، غفار محمد، عود محمد الحمد، سومالیا کے عبدل محمد حسین، سوڈآن کے اطیب محمد، یمن کے بن ملک محمد عبدالملک عبداللہ اور سوڈان کے عبدالرحمٰن شامل ہیں۔

ان تمام کو آگے کی کاروائی کے لئے متعلقہ محکمہ کے حوالہ کردیا گیا۔