جنرل نیوز

رومی ریسرچ فاونڈیشن کے زیر اہتمام امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے ضمن میں ایک تحقیقی ویبینار کا انعقاد

حیدرآباد 19نومبر، رومی ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے ضمن میں ایک تحقیقی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جواہرلعل نہرو یونیورسٹی دہلی کے سی ایس ڈی ای کی اسسٹنٹ پروفیسر روسینہ ناصر نے مولاناآزادکی شخصیت پرانتہائی معلوماتی تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے مولانا آزاد کی نظریات کی روشنی میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ مسلمانوں کو اپنی بقاء وسیاسی جہد کے لے علحدہ جدوجہد کی نہیں بلکہ دیگر برادران وطن کے ساتھ ملکر ملک کےسیکولر اقدار کو بچانے کےلے کوشش کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوالکلام آزاد نے اپنے اخبارات کے ذریعے ترکی میں رونما ہوئے تعلیمی شعورو انقلاب کو ہندوستانی مسلمانوں میں پیدا کرنے کی پہل کی۔ پروفیسر روسینہ ناصرنے کہا کہ مولانا آزاد ہندومسلم اتحاد کے علمبردار تھے اور وہ ملک کی تقسیم کے شدید مخالف تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ایک مذہبی رہنما تھے وہ سیاسی رہنما نہیں تھے۔ ویبینار میں ڈاکٹر جانثار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ویبینار کی کارروائی اسکالر فضل الرحمن نے چلائی جبکہ اس وبینار میں گرونانک یونیورسٹی کے اسٹنٹ پروفیسر حبیب الرحمن، رومی فاونڈیشن کے روح روان ضمیر احمد بٹ ودیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button