جنرل نیوز

کانکرتی گرام پنچایت ضلع محبوب نگر کی نومنتخبہ سرپنچ کا انتقال

مفتی محمد اکرام الدین کانکرتوی

محبوب نگر ۔7 فروری /  حالیہ پنچایت انتخابات میں سرپنچ کے عہدہ کے لئے منتخب ہونے والی ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ضلع محبوب نگر کے کانکرتی گرام پنچایت کی نومنتخبہ سرپنچ راجہ منی بھیم ریڈی کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں جگر کے عارضہ میں مبتلا ہو نے کے سبب انتقال ہوگیا راجہ منی 21جنوری کو ہوۓ پہلے مرحلے کے پنچایت الیکشن میں دوسری بار سرپنچ منتخب ہوئ تھیں، پسماندگان میں شوہر بھیم ریڈی کے علاوہ دو فرزندان بھی شامل ہیں،سرپنچ کی اچانک رحلت سے پورا موضع غمزدہ ہے،کانکرتی کے علماء کرام حافظ محبوب الرحمٰن حسامی،مولانا محمد مجیب الرحمٰن رحمانی،مولانا عبدالغفار حسامی، مفتی یاسین افروز حسامی،مفتی محمد اکرام الدین کانکرتوی،مولانا شیخ محمد مفتاحی،مفتی محمد سلیمان سعود قاسمی نے سرپنچ کے شوہر بھیم ریڈی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button