ِحیدرآباد میں 16 سالہ لڑکی کا ریپ ملزم فرار

لڑکی کو بھلا پھسلا کر ریپ کرنے والے نوجوان کی پولیس تلاش کررہی ہے یہ واقعہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدراباد کے سکندرباد علاقہ میں پیش آیا.بتایا گیا کہ کارخانہ کی رہنے والی 16 سالہ لڑکی کو مقامی نوجوان 22 سالہ شیخ محمد نے بھلا پھسلا کر موٹر بایک پر شہر کے سنجیوا پارک لے گیا اور اس کا ریپ کردیا.لڑکی نے واقعہ کی تفصیلات گھر والوں کو بتائی جس پر شیخ محمد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی.پولیس نے لڑکی کو طبی معاینہ کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا اور ملزم کو گرفتار کرنے اس کی تلاش شروع کردی ہے جو مفرور بتایا گیا