پالیر ضمنی انتخاب کی پولنگ کا آغاز

تلنگانہ کے ضلع کھمم کے پالیر میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کا,آغاز ہوگیا.اسمبلی حلقہ کے 234 پولنگ بوتھس پر عوام صبح سے ہی قطاروں میں ٹھیر کر ووٹ ڈال رہے ہیں پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا.تیلارپلی گاوں میں واقع پولنگ بوتھ پر 30 سال کے بعد تمام جماعتوں کے ایجنٹ دیکھے گئے.یہاں سی پی ایم کے سوا دوسرے کسی بھی جماعت کے ایجنٹ کو بیھٹنے کا مواقع نہیں دیا جاتا تھا 5 بوتھ پر ای وی مشن کام نہیں کئے جس کی وجہ سے وہاں ایک گھنٹہ تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی.