نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس سال بھی راکھی باندھنے پوری طرح تیار

نئی دہلی _ 30 اگست ( اردولیکس ڈیسک ) وزیراعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس سال بھی راکھی تہوار کے موقع پر وزیراعظم مودی کو راکھی باندھنے کی خواہش رکھتی ہیں

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر محسن شیخ نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے نریندر مودی کو راکھی باندھ رہے ہیں پہلی راکھی دہلی میں اس وقت باندھی تھی جب وہ گجرات کے چیف منسٹر بھی نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دعاؤں کے نتیجہ میں نریندر مودی چیف منسٹر اور وزیراعظم کے عہدے تک پہنچے ہیں اس مرتبہ بھی وہ نریندر مودی کے خاص راکھی تیار کی ہے

پاکستانی خاتون قمر محسن شیخ، جو اپنی شادی کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں، دہلی میں رکشا بندھن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھیں گی۔ وہ ہر سال وزیر اعظم کے لیے ہاتھ سے بنی راکھیاں بناتی ہیں۔

 

وہ وزیراعظم کو زراعت پر ایک کتاب بھی تحفے میں دیں گی کیونکہ انہیں ایسی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button