نیشنل

ایک مہینے کے اندر واٹس ایپ نے 36 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردئے

نئی دہلی _2 فروری ( اردولیکس ڈیسک) مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک مہینہ کے اندر لاکھوں واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے ۔ واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ سال یکم دسمبر سے 31 دسمبر کے درمیان 36.77 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ نے بغیر کوئی نوٹس جاری کیے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ان صارفین کے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ، واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو 2021 کے آئی ٹی قوانین کے مطابق حذف کر دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 400 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button