شرابی نےاپنے ہی گھر کو لگائی آگ

حیدرآباد میں شرابی شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے گھر کو آگ لگالی۔ پتہ چلا ہے کہ راجو اور منجولا نامی شوہر بیوی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ بہادرپلی کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ کل رات شوہرشراب پی کر گھر پہنچا اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا شوہرنے اپنے گھر کو آگ لگادی جس کی وجہہ سے گھر اور گھر کا سارا سامان جلکر خاکسترہوگیا۔ بازو کے فلیٹس کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ فائر انجن کو بلاکر آگ بجھائی گئی۔ دنڈیگل پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔