جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں کانگریس لیڈر کا انتہائی بے دردی سے قتل

کاماریڈی _ 5 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کانگریس لیڈر کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ کاماریڈی ضلع کے ماچاریڈی منڈل کے ویلپوگنڈہ گاوں کے  کانگریس لیڈر 48 سالہ ملیا  کا جمعہ کی رات کو نامعلوم افراد نے چاقو سے بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ قتل پلوانچا مری میں شراب کی دکان کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملیا اور اس کا بھائی  رامولو دو پہیہ کی  گاڑی پر جا  رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر چاقو سے حملہ کر کے سڑک پر بے دردی سے قتل کر دیا۔

 

گلا کٹ جانے کی وجہ سے ملیا کی موقع پر ہی موت ہوگئی،اس حملہ میں رامولو شدید  زخمی ہو گیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متوفی کی بیوی اور تین بیٹیاں ہیں۔ مچاریڈی ایس آئی سنتوش کمار نے بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button