بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ ڈرینج کے نالے میں گرپڑیں

گجرات کی خاتون رکن پارلیمنٹ آج ایک ڈرینج کے نالے میں گرنے سے زخمی ہوگئیں۔  بی جے پی کی
رکن پارلیمنٹ پونم مادھو جام نگر حلقہ اسمبلی کے جالا رام نگر میں ڈرینج کے نالے پر بنے سمنٹ کے چھجے پر کھڑی عہدیداروں سے بات چیت کررہی تھیں کہ اچانک چھجہ منہدم ہوگیا اور خاتون ایم پی کے علاوہ دوسرے 8 فٹ گہرے نالے میں گر پڑے جس کی وجہہ سے خاتون ایم پی اور دیگر دو خواتین بھی زخمی ہوگئِں۔ بلدیہ کی جانب سے جام نگر میں ڈرینج کے نالے کے بازو ناجائز قبضہ برخواست کرنے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کام کے معائینہ کے لئے وہ وہاں پہنچی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں۔