وائی ایس آر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اے کشٹاریڈی مستعفٰی

تلنگانہ کے ضلع محبوبنگر سے تعلق رکھنے والے وائی ایس آر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اے کشٹاریڈی نے استعفٰی دے دیا۔ تپہ چلا ہے کہ تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کے معاملہ میں وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کے موقف کے خلاف انھوں نے یہ فیصلہ لیا۔ انھوں نے اپنا مکتوب استعفٰی پارٹی صدر کو روانہ کردیا ہے۔