تلنگانہ

شادی میں کھانے کے بعد 500 افراد بیمار، بھینسہ میں واقعہ

نرمل 19 فروری (اردولیکس) ضلع نرمل کے بھینسہ میں شادی کی تقریب میں سمیت غذا کی وجہہ سے قریب 500 افراد کے متاثرہونے کی اطلاعات ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ مستقربھینسہ کے ڈیسینٹ فنکشن ہال میں کل ایک شادی کی تقریب منعقد تھی۔ کھانے کے بعد مہمانوں کی طبعیت بگڑگئی۔ دست اورقئے کی شکایت پرانھیں علاج کیلئے مقامی ہاسپٹلس سے رجوع کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میٹھے کے استعمال کی وجہہ سے ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ متاثرین میں مرد خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button