جنرل نیوز

ہر قسم کے نشہ سے دور رہو، یہ نبی کا پیغام ہے : مفتی محمد ہارون ندوی

عید میلاد النبی کے موقع پر گیند لال مل کالونی جلگائوں میں لبیک فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مقرر خصوصی کے طور پر مفتی محمد ہارون ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں نے شرکت کی اور مفتی صاحب نے ہی پروگرام کی صدارت بھی کی-اس پروگرام میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور خصوصا جوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی-پورا اسٹیج علماء کرام سے بھرا ہوا نظر آیا، بیان صرف اور صرف مفتی صاحب کی ہی رکھی گئی تھی تاکہ پورا فائدہ حاصل کیا جا سکے-

 

مفتی صاحب نے سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو سمجھایا کہ کوئی کتنی بھی حضور اکرم کی شان میں گستاخی کرے، نوپور شرما اور راجا سنگھ جیسے کتنے ہی کتے بھونکیں، ہمارے نبی کی شان میں رتی برابر بھی کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کی شان ہی اونچی ہے اور اونچی ہی رہے گی، آپ نے روڈ پر نکل کر اور پتھر پھینک کر ماحول کو خراب کر کے شیطانوں کو ان کے پلان اور منصوبوں میں کامیاب ہونے مت دینا،یہ شیطان کا پلان ہے آپ کو غصہ میں لاکر روڈ پر لانا-

 

ساتھ ہی مفتی محمد ہارون ندوی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم اتحاد واتفاق اور ہندو بھائیوں کے ساتھ اچھے اخلاق،حسن سلوک،پڑوسیوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی باتیں سمجھائیں اور کہا کہ یہی نبی کا پیغام ہے-اپنی حرکتوں سے اسلام،نبی اور قرآن کو بدنام مت کرو، سچے دین کو لوگوں تک پریکٹیکل پہونچاؤ،اور جوانوں نبی پاک نے ہر قسم کے نشہ سے دور رہنے کی نصیحت دی ہے، پوڑی، گٹکا،بیئر اور شراب ہر طرح کے نشیلی اشیاء سے اپنی زندگی کو بچاؤ،اور اپنے محلوں میں نشہ مکتی ابھیان چلاؤ،کوئی نشہ کا حرام کاروبار اپنے محلوں میں چلنے نہ دو، اس سے گھر کے گھر تباہ ہو رہے ہیں، طلاق، جھگڑے،فساد دنگے ہورہے ہیں حضور نے کہا کہ نشہ تمام برائیوں کی ماں ہے، نشہ کی حالت میں ہر طرح کا گناہ آسان ہے اس لئے ہمارے اللہ نے نشہ کو حرام کردیا –

 

اس طرح کی بہت پیاری پیاری باتیں مفتی محمد ہارون ندوی نے لوگوں کو سمجھائیں، اس پروگرام میں سینکڑوں ہندو بھائی بھی شریک رہے،اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ ہم تک اس طرح حضور اکرم کی باتیں نہیں پہونچتی ہیں، اسلام کی تعلیمات کو دنیا تک پہنچانا ضروری ہے تبھی بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوں گی اور ایکتا امن شانتی ہوگی اور اسلام کی تعلیمات سے ملک کا بھی سچا وکاس ہوگا ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی بیان کے بعد مفتی صاحب ہی کی دعا پر ہی جلسہ کا اختتام ہوا

اس جلسہ میں مولانا توصیف، مفتی عارف،مولانا دانش اور بھی علماء کے ساتھ اسٹیج پر گودھرا گجرات سے آئی پوری جماعت موجود رہی لبیک فاونڈیشن کے جوانوں کی محنت رنگ لائی اور جلسہ بے حد کامیاب رہا

متعلقہ خبریں

Back to top button