کرنول میں شادی شدہ خاتون پر ایسیڈ حملہ

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں ایک شادی شدہ خاتون پر ایسیڈ سے حملہ کیا گیا۔ پتہ چلا ہےکہ اڈہ گٹہ منڈل کے گاوں کوٹا کندکور کی ایک خاتون کے راجو نامی 25 سالہ نوجوان سے ناجازئز تعلقات قائم تھے۔ ان دونوں میں اختلافات ہوگئے پیر کی صبح نوجوان نے ا س خاتون کے گھر جاکر اس پر ایسیڈ ڈال دیا جس کی وجہہ سے خاتون زخمی ہوگئی اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے نوجوان کو پکڑکر پولیس کے حوالہ کردیا۔