تلنگانہ

تلنگانہ کے صحافیوں کو مکانات اور اراضی مختص کی جائے گی ۔تارک راما راو

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راو نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام صحافیوں کو مکانات اور مکانات کی اراضی مختص کی جائے گی۔ انہوں نے اسمبلی میں یہ اعلان کیا۔ کے ٹی آرنے کہا کہ ریاست گیر سطح پر 16ہزار صحافیوں کو مکانات اور مکانا ت کے لیے اراضی مختص کرنے کی کوشش جاری ہے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ کوویڈ بحران کے دوران میں صحافیوں کی انسانی ہمدردی کی بنا پر مدد کی گئی۔ ریاستی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سوماجی گوڑہ اور بشیر باغ پریس کلبس کی ترقی کے لیے فنڈس مختص کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button