انٹر نیشنل

پلوامہ دھشت گرد حملے پر عمران خان کا ردعمل

اسلام آباد ۔19 ( ایجنسی ) پلوامہ دھشت گرد حملے کے پانچ دن بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ اس حملہ پر آج اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس حملہ میں غیر ضروری طور پر پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کررہا ہے انہوں نے ہندوستان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ثبوت پیش کرنے پر کاروائی کی جائے گی ۔عمران خان نے کہا کہ ان کے ملک کو بھی دھشت گردی کا سامنا ہے ہم بھی دھشت گردی سے متاثر ہیں انہوں ہندوستان کو تیقن دیا کہ دھشت گرد حملے کی تحقیقات میں مدد کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button