جنرل نیوز

بہن اصفیہ انم سٹی پریسیڈنٹ جی آئی او حیدرآباد منتخب، 11رکنی مجلس شوریٰ کا اعلان

ناظم شہر کی نگرانی میں جی آئی او شہر حیدرآباد کے تنظیمی انتخابات برائے میقات 2024 کا انعقاد

 

جی آئی او شہر حیدرآباد کے تنظیمی انتخابات برائے سال 2024، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآبادڈاکٹر محمد مبشر احمد کی نگرانی میں اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد پر بتاریخ 2/ ڈسمبر 2023ء بروز ہفتہ منعقد ہوئے۔کثرت آرا سے بہن اصفیہ انم کا بحیثیت سٹی پریسیڈنٹ جی آئی او،حیدرآباد انتخاب عمل میں آیا۔ اسکے علاوہ 11رکنی شہر کی شوریٰCAC کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ندیٰ الہام، منزہ زرین، ایمن حسنات، خنساء وسیم، مسیرہ ملاح، عفیفہ حسنات،امتہ البصیر، انم حسنات، ضحی نکہت، مریم حنیف اور ثانیہ مریم کثرت آراء سے جی آئی او شہر حیدرآباد کی شوری کے لئے منتخب ہوئیں۔اس موقع پر ناظم شہر ڈاکٹر محمد مبشر احمد نے تمام نو منتخبہ ذمہ داران کے حق میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سے اپنے دین کی خو ب کام لے، اور اسکے لئے انہیں بہترین صلاحیت اور استعداد عطا فرمائے۔ اس موقع پرجناب عبد الماجد ذاکر،جناب محمدحسین،جناب اعظم علی بھی بحیثیت نگران انتخابات موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button