تلنگانہ

میدک پولیس اسٹیشن میں قدیر خان کی لاک اپ موت _ تلنگانہ ہائی کورٹ کی حکومت کو نوٹس

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے میدک پولیس اسٹیشن میں قدیر خان کی لاک اپ  موت پر  حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

قدیر خان کی بیوی کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔جس پر کورٹ نے سکریٹری محکمہ داخلہ، میدک ایس پی، میدک ایس ایچ او اور  دیگر کو نوٹس جاری کی  ۔گزشتہ سال فروری میں میدک کے  قدیر خان کو پولیس نے چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔ اور کافی مار پیٹ کی تھی جس کے بعد قدیر خان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انھیں حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا علاج کے دوران وہ  زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔

 

قدیر خان کی بیوی سدیشوری نے ہائی کورٹ سے اس معاملے کو رجوع کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کی موت مار پیٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ چیف جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس این بی شراون کمار کی بنچ نے پیر کو اس درخواست پر سماعت  کی۔ان  کے وکیل نے درخواست کی کہ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی جائے اور جانچ کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار نے حکومت سے   50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کرنے اور  سی سی فوٹیج کو محفوظ کرنے کی حکومت کو ہدایت  دینے کی درخواست کی

متعلقہ خبریں

Back to top button