Uncategorized

حیدرآباد میں ترکی کی ترک شدہ کرنسی ضبط

حیدرآباد میں ملکاجگیری اسپیشل آپریشن ٹیم نے ترکی کی ترک شدہ کرنسی کے ساتھ ایک ٹولی کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے روپ چند٫ ستیہ کمار٫ رنجیت کمار٫ سرینواس، کرشنا موہن٫ وینکٹ سبرامنیم اور چلاپتی کو گرفتارکرلیا۔ ان تمام کاتعلق وجئے واڑہ اور راجمندری سے بتایا گیا ہے۔ یہ ٹولی ترکی کی ترک شدہ کرنسی حیدرآباد میں بھولے بھالے لوگوں کو زائد رقم کا لالچ سے کر فروخت کرنے کی کوشش میں تھی کہ انھیں پکڑ لیا گیا۔ ان کے پاس سے کرنسی اور موبائیل فونس ضبط کرلئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button