جرائم و حادثات

انجینئرنگ کے امتحان میں نقل نویسی طالب علم اور وائیس پرنسپل گرفتار

ی ٹیک سال سوم کے میکانیکل کے امتحان میں نقل نویسی اور مدد کے الزام میں اسپیشل آپریشن ٹیم نے حیات نگر علاقہ سے ایک ٹولی کو گرفتالیا۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانے والوں میں اناماچاریہ انجینئرنگ کالج کا طالب علم ونیت گوڑ، درمیانی آدمی وشنو، بھرت جس کے مکان میں امتحان کا پرچہ لکھا جارہا تھا کے علاوہ نارائینا کالج کا چیف اگزامینر سنیل کمار اور نارائینا کالج کا وائیس پرنسپل وینکٹ کرشنا شامل ہیں۔ ان تمام کو انعام گوڑہ کے میں واقع بھرت کے مکان پر دھاوا کرکے گرفتارکیا گیا اور ان کے پاس سے ایک ہال ٹکٹ ، او ایم آر شیٹ بھی ضبط کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button