انٹر نیشنل

آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ۔حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج ورلڈ نمبرون بولر بن گئے

نئی دہلی:حیدرآبادی تیز رفتاربولر محمد سراج ورلڈ نمبرون بولر بن گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں وہ آٹھ درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے، وہ 694 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ باؤلر بن گئے ہیں۔

 

 

انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف حالیہ میچ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکن ٹیم سراج خطرناک گیندوں کی بدولت صرف 50 رنز پر سمٹ گئی۔ حیدرآبادی گیند باز جنہوں نے 21 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

 

 

انھوں نے آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ کو پیچھے چھوڑدیا اور نمبر ون بولر بن گئے۔ ہیزل ووڈ 678 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے بولر بولٹ 677 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

افغان اسپن جوڑی معیز الرحمان اور راشد خان نے بھی اپنی رینکنگ میں بہتری کی اور تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آگئے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، بھارت کے شبھمن گل دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

ویراٹ کوہلی آٹھویں جبکہ روہت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button