جرائم و حادثات

درگاہ کی زیارت کے لئے جاررہے ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھیانک سڑک حادثہ میں جاں بحق _ آندھراپردیش میں آٹو کو بس کی ٹکر

کڑپہ سے محمد یوسف کی رپورٹ 

کڑپہ _ 9 اکتوبر ( اردولیکس)  آندھراپردیش کڑپہ ضلع سے تعلق رکھنے والا مسلم خاندان کے 4 افراد بھیانک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کڑپہ کے آزاد نگر سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 10 افراد آٹو میں قریب میں واقع ملیال امام بی کی درگا کو زیارت کے لئے جاررہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

آندھراپردیش آر ٹی سی بس کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں چارافراد جاں بحق اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کڑپہ کے پوٹلادورتھی علاقہ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں بس، آٹو سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا بھیانک تھاکہ چارافراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے

 

۔ان افراد کی شناخت 25سالہ محمد،25سالہ حسینہ،10سالہ آمنہ اور 10سالہ شاکرکے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں جانچ شروع کردی۔ باقی 6 زخمیوں کو پروڈوٹور کے ہاسپٹل منتقل کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button