میاں پورروٹ پرکچھ دیر کیلئے میٹروریل خدمات متاثر

حیدرآباد 26 فروری (اردولیکس) حیدرآباد میں آج پنجہ گٹہ ورمیاں پورکے درمیان میٹرو خدمات آج شام کچھ دیر کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثررہی ہے۔ میٹروریلوے عہدیداروں کے مطابق مسافرین کو دوسری ٹرین کے ذریعہ ان کی منزل تک پہنچایاگیاجبکہ بیس منٹ تک اس روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت کوروک دیاگیا تھا۔ بعد ازاں خدمات بحال ہوگئیں۔