جنرل نیوز

آکاش نظام آباد کے طلباء وطالبات کا نیٹ سال 2023 میں بہترین مظاہرہ کرنے پر ذمہ داروں وینکٹ ، وینکٹشم کو تہنت

نظام آباد 23/ جون (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس)آکاش نظام آباد شاخ کی ‌برا نچ جو گزشتہ سال قائم کی گئی تھی نیٹ و مسابقتی امتحانات کی تیاری میں طلباء و طالبات کی بہترین طور پر تعلیم وتربیت فراہم کرتے ہوئے نیٹ سال 2022اور سال2023 میں ریکارڈ طور پر نتائج حاصل کرتے ہوئے ضلع نظام آباد میں اپنی ایک منفرد شناخت بناتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کرلیا ہے

 

آکاش کی کارکردگی حوصلہ افزائی کے لئے شرجیل پرویز ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کی قیادت میں ایک وفد جن میں شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ، محمد نسیم اختر سینئر قائد آئی یو ایم ایل ،محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ و ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نے آکاش نظام آباد کی برانچ پر وینکٹ برانچ ہیڈ، وینکٹشم نیٹ اسٹریم ہیڈ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے آکاش نظام آباد سے نیٹ میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو بہترین رینک حاصل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی اس موقع پر وینکٹ نے بتایا کہ نیٹ سال 2023 کے لئے آکاش کے160 طلباء وطالبات نے شرکت کی تھی

 

نیٹ کی کونسلنگ ستمبر میں شروع ہونے پر مختلف میڈیکل کالج میں انہیں داخلہ حاصل ہوگا سال 2022 نیٹ میں 120 طلباء وطالبات کے منجملہ 37 میڈیکل کالجس نشستیں حاصل ہوئی تھی ایم بی بی ایس سال اول میں زیر تعلیم ہیں وینکٹ اور وینکٹشم نے انہیں تہنت پیش کرنے بر شرجیل پرویز سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر آکاش برانچ ایگزیکٹو شہباز کے علاوہ اسٹاف نے شرکت کی یہاں اس بات تذکرہ بے محل نہ ہو گآ کہ شرجیل پرویز کے فرزند محمد طلحہ نے بھی گزشتہ سال آکاش میں داخلہ لیتے ہوئے نیٹ کا انٹرنس تحریر کیا تھا

 

انھوں نے 720 کے منجملہ 520 نشانات حاصل کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جگتیال میں فری نشست حاصل کی تھی اسوقت وہ ایم بی بی ایس سال اول میں زیرِ تعلیم ہیں محمد طلحہ جناب محمد عبد الصمد مرحوم موظف لکچرار گورنمنٹ گیری راج کالج نظام آباد کے نبیرہ ہوتے ہیں اور شکیل پرویز ، سیہل پرویز کے بھتیجے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button