نیشنل

مشہور صحافی ارنب گوسوامی سے غلطی کی تلافی کرنے کا مولانا سید محمد ولی رحمانی نے کیا مطالبہ

نئی دہلی۔3 مارچ( پریس ریلیز)انگریزی نیوز چینل ری پبلک ٹی وی نے جماعت اسلامی کشمیر کے سلسلے میں خبر نشر کرتے ہوئے جماعت اسلامی کشمیر کا کمانڈر ان چیف ملک کے معروف عالم دین جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری کو قرار دیا اورانہیں دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کیا، اسی پربس نہیں ؛بلکہ عسکری تنظیم جیش محمد کے بانی اور پاکستانی عالم دین مولانا مسعود ا زہر کی جائیدادادوں کی تفصیل بتاتے ہوئے حرمین شریفین کی تصویر بھی دکھا ئی جسے سے مسلمانوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے ، انگریزی نیوز چینل کی یہ حرکت انتہائی مذموم ارو صحافتی بددیانتی پر مبنی ہے ۔اس تناظر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنر ل سکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی نے ری پبلک ٹی وی کی اس حرکت کو مذموم قرار دیتے ہوئے کہا کہ : ’ مولانا جلال الدین عمری ملک کے ممتاز عالم دین ، کہنہ مشق مصنف ، معروف مفکر ہیں،علاوہ ازیں وہ آ ل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں ، ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، ایسے باوقار شخصیت اور ممتاز عالم دین پر مبینہ دہشت گردی کا لیبل چسپاں کرنا اس بات کی علامت ہے کہ : ’ میڈیا سے تعلق رکھنے والے بعض افراد ذہنی دیوالیہ پن کے شکار ہیں اور انہیں صحافتی دیانت سے تھوڑا سا بھی تعلق نہیں ہے ‘ ۔ امیر شریعت بہار اڑیسہ اور جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے ری پبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی کی اس حرکت کو شرارت اور بدنیتی پر مشتمل قرارد یتے ہوئے مطالبہ کیا کہ : ’ وہ اپنی اس سنگین غلطی کی تلافی کریں ‘۔ انہوں نے میڈیا کے موجودہ رخ اور رویہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ : ’ کسی مذہب کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور ملک کے باوقار اداروں اور معزز شخصیات کو بدنام کرنے کی روش انتہائی مناسب اور ملک کو غلط سمت میں لے جانے کی کوشش ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button