سڑک حادثہ میں سابق ریاستی وزیرکی بیوی اور ڈرائیور ہلاک

 

ِحیدرآباد کے آوٹررنگ روڈ پر کار کے الٹ جانے سے آندھراپردیش آپکاب کے چیرمین کی بیوی ستیہ وانی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے.یہ حادثہ منگل کے اولین وقت پیش آیا.بتایا گیا کہ آپکاب چیرمین پی وینکٹیشورراو اپنی بیوی کے ساتھ وجےواڑہ سے حیدراباد آرہے تھے کہ پہاڑی شریف کے پاس آؤٹر,رنگ روڈ پر ان کی کار الٹ گئی.جس کے نتیجہ میں ستیہ وتی اور کار ڈرائیور داس بر سر موقع ہلاک ہوگئے.سیٹ بیلٹ پہنے رہنے سے وینکٹیشورراو زخمی ہوگئے.جنہیں اپولو اسپتال بھرتی کردیا گیا.