نیشنل

انٹر کا امتحان لکھنے کے دوران طالبہ کی موت

کڑپہ۔9 مارچ ( اردو لیکس ) انٹر میڈیٹ کا امتحان تحریر کرنے کے دوران اچانک ایک طالبہ کی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کڑپہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق17سالہ بی سوجناکماری کا تعلق ضلع کے قاضی پیٹ منڈل کے ناگاسانی پلی گاوں سے تھا ۔وہ قاضی پیٹ ٹاون میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیر تعلیم تھی ۔اس کا امتحانی مرکز وی آر کالج میدکور ٹاون میں تھا ۔امتحان لکھنے کے دوران اچانک وہ بے ہوش ہوکر گر پڑی اسے فوری طورپر پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے بعد معاینہ اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button