حیدرآباد میں آئی ٹی پروفیشنلس کی کیمپس پارٹی

انفارمیشن ٹکنالوجی ,ساینس اور الکٹرانک سے وابستہ دنیا بھر کے 5000 ہزار پروفیشنلس ستمبر میں حیدرآباد میں جمع ہوں گے.اور ایک دوسرے میں اپنے آئیڈیایز کو شیر کریں گے.کیمپس پارٹی کے نام سے حیدراباد کے ایچ آئی سی سی میں 14 ستمبر سے کانفرنس شروع ہوگی.جو 19 ستمبر تک جاری رہے گی.کیمپس پارٹی میں شرکت کے لئے آئی ٹی پروفیشنلس اور فرم اپنے نام آن لاین رجسٹررڈ کرواسکتے ہیں.

تلنگانہ ِحکومت اور سم گلوبل کمیپس پارٹی کا,اہتمام کررہے ہیں تلنگانہ حکومت کے آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن ,ایڈورادو لوریہ کیمپس پارٹی کے ڈایرکٹر بزنس ڈیولپمنٹ, کے سرینواس کو فاونڈر اینڈ کو ٹی ہب,پرسانت ساہا سی ای او سم گلوبل انڈیا پرائیوٹ لیمیٹڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کیمپس پارٹی کا,قیام 20 سال قبل شروع ہے تاکہ تمام پروفیشنلس کو ایک پلیٹ فارم جمع کیا جاے.ابتدا میں کمیپس پارٹی اسپین کے ایک شہر کی حد تک محدود تھی لیکن 2008 میں کیمپس پارٹی لاٹین امریکہ اور دوسرے ممالک تک پھیل گئی.اب تک کیمپس پارٹی کے 54 ایونٹ ہوے.

پہلی مرتبہ اشیاء میں کیمپس پارٹی کا حیدراباد میں اہتمام کیا جارہا ہے جیش رنجن نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کو اس طرح کی کانفرنس سے کافی فایدہ ہوگا.کیونکہ تلنگانہ آئی ٹی میں کافی تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے کیمپس پارٹی سے نئی چیزیں کو اپنانے کی کوشیش کی جائیں گی.300 مقررین کانفرنس سے خطاب کریں گے.