ماونوازوں کے ساتھ جھڑپ عادل آباد کا جوان ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ میں ماونوازوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں تلنگانہ کا جوان ہلاک ہوگیا۔ بیجاپور ضلع میں آج سی آی پی ایف کے عملہ اور ماونوازوں کے درمیان فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ فائرنگ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا سی آر پی ایف کا جوان 23 سالہ ستیش گوڑ ہلاک ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ ستیش کا تعلق عادل آباد کے بوتھ منڈل کے موضع مرپلی سے تھا۔ لاش کو خصوصی ہیلی کیاپٹر کے ذریعہ آبائی مقام منتقل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔