ایجوکیشن

بہمنی سلاطین کی خدمات پر آج قومی سمینارکا اردو یونیورسٹی میں افتتاح

حیدرآباد، 18مارچ (پریس نوٹ): ہارون خاں شیروانی مرکز برائے مطالعات دکن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”دکنی سیاست، سماج، معاشیات، ثقافت اور ادب میں بہمنی سلاطین کا حصہ“ کے موضوع پر 19 اور 20 مارچ 2019 کو دوروزہ قومی سمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب افتتاحی اجلاس 19 مارچ منگل کوصبح 10:30 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر محمد سلیمان صدیقی، سابق وائس چانسلر، عثمانیہ یونیورسٹی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار صدارت کریں گے۔ پروفیسر اشرف رفیع، سابق صدر شعبہ ¿ اردو، عثمانیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد عبدالقیوم، سابق ڈائرکٹر، محکمہ آثار قدیمہ، حیدرآباد؛ محترمہ اندرا دیوی دھنراج گیرجی، ممتاز اسکالر دانشور و سفیرِ ثقافتِ دکن؛ پروفیسر م ن سعید، سابق صدر نشین، کرناٹک اردو اکیڈیمی، بنگلورو مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے اساتذہ کرام و اسکالرس سمینار میں شرکت کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button