تلنگانہ

بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے باکسر نکہت زرین اور ایشاسنگھ کی تہنیت پیش کی

حیدرآباد _ 29 دسمبر ( اردولیکس) بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے باکسر نکہت زرین اورنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی ایشاسنگھ کو تہنیت پیش کی۔کویتا نے کہاکہ نکہت کی کامیابیوں اور کارناموں پر ہمیں فخر ہے۔کویتا نے  نکہت زرین سے کئی گئی ملاقات کی تصویر کو پوسٹ کیا اور  مستقبل میں نکہت زرین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لئے نیک تمناوں کااظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ دو دن پہلے نکہت زرین نے بھوپال میں منعقدہ 6ویں ایلیٹ ویمنس نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی جس پر کویتا نے ان کومبارکباد بھی دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button