انٹر نیشنل

غزہ کے مکینوں کو فوری دوسرے مقام منتقل ہونے کی وارننگ _ ورنہ دہشت گردوں کے ہمدرد تصور کئے جائیں گے

حیدرآباد _ 22 ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ  مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے مکینوں کو خبردار کیا ہے۔ فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے جنوب کی طرف منتقل ہونے کا ایک اور الٹی میٹم دیا گیا۔ بصورت دیگر، وہ دہشت گردوں کے ہمدرد تصور کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

 

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے نام اور لوگو والے کتابچے غزہ کے سرحدی علاقوں میں لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔ جس میں کہا گیا کہ غزہ کے رہائشیوں کے لیے فوری انتباہ ہے ۔ وادی غزہ کے شمال میں آپ کی جان کو خطرہ ہے  کتابچے میں کہا گیا ہے کہ "جو لوگ شمالی غزہ چھوڑ کر جنوب نہیں جائیں گے ان کی شناخت دہشت گرد تنظیم کے ساتھیوں کے طور پر کی جائے گی۔” نیز خبر رساں ادارے روئٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے لوگوں کو موبائل آڈیو پیغامات بھیج رہی ہے کہ وہ یہاں سے چلے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button