وزیراعظم سے چندرابابو کی ملاقات

وزیراعظم نریندرمودی سے آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابانائیڈو نے ملاقات کرتے ہوے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال سے واقف کروایا.نائیڈو نے ریاست کو خصوصی درجہ دینے, تقسیم سے متعلق بل میں اے پی کو فنڈس جاری کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کی درخواست کی.انھوں نے مودی کو 12 موضوعات پر مشتعمل ایک یادداشت کی.جس میں سیما اور ساحلی آندھرا کی ترقی کے لئے مالی امداد,پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کے لئے زیادہ فنڈس جاری کرنے کی اپیل کی.نائیڈو نے کہا کہ ان کی حکومت 2022 تک ریاست کی 20 لاکھ ہیکٹر زمین کو ڈرپ اریگیشن کے ذریعہ سیراب کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے 

بعد ازاں چیف منسٹر نے تنہا طور پر نریندر مودی سے 20 منٹ بات چیت کی.سمجھا جاتا ہے کہ 11 جون کو اے پی راجیہ سبھا کی 4 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کو ایک سیٹ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا.