حیدرآباد ایرپورٹ پر6 کیلو سونا پکڑا گیا

حیدرآباد: الکٹرک چارجنگ ایمرجنسی لائٹ میں چھپاکرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔ دبئی سے آنے والے مسافر کی شبہ کی بنا پرتلاشی لی گئی اس کے سامان سے ایک ایمرجنسی لائٹ دستیاب ہوئی جس 6 کیلوسونا چھپا کرلایا گیا تھا۔ سونے کی مالیت 2کروڑ97لاکھ روپئے ہے۔کسٹم کے عہدیدار ان مسافرین سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔