انٹر نیشنل

نیوزی لینڈ مسجد فائرنگ واقعہ، مجرم کے خلاف قتل کے 50 مقدمات درج

نیوزی لینڈ 4 اپریل (ایجنسیز) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ سٹی کی مسجد میں مصلیوں کے سفاکانہ قتل کے مجرم ہیریسن ٹارینٹ کے خلاف قتل کے 50 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو مجرم نے مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 مصلیوں کو شہید کردیا تھا۔ فائرنگ میں اوربھی کئی مصلی زخمی ہوگئے تھے۔ مجرم کےخلاف پولیس نے قتل کے 50 اوراقدام قتل کے 39 مقدمات درج کئے ہیں۔ قبل ازیں اسکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تازہ طورپرنئے کیسیس درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button