جرائم و حادثات

عادل آباد کے نیو ھاوزبگ کالونی کے ایک مکان میں دن دھاڑے چوری _ لاکھوں روپے مالیت کا سونا چاندی اور رقم کا سرقہ

عادل آباد۔28/جنوری(نمایندہ خصوصی)شہر مستقر عادل آباد میں سرقہ کی بھاری واردات پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد شہر مستقر میں موالا پولیس اسٹیشن کے حدود نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں سرقہ کی واردت پیش آئی۔نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی کے ساکن قبائلی اسکول کے سرکاری ٹیچر چننا شیک اننا جمعرات کی سہ پہر تقریباً تین بجے بازار گئے ہوئے تھے۔اس دوران چوروں نے مقفل شدہ گھر کی قفل شکنی کرتے ہوئے گھر میں گھس کرالماری میں موجود 19 تولے سونا،33 تولے چاندی کے زیورات اور 3000 نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔سرکاری ٹیچر چننا شیک اننا شام چھ بجے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے گھر کے اندر جا کر دیکھا تو سرقہ کا پتہ چلا۔انہوں نے جمعہ کے روز موالا پولیس اسٹیشن میں سرقہ کی شکایت درج کرائی

 

۔بعد ازاں عادل آباد ڈی ایس پی۔وی۔اومیندر،دیہی سی آئی رگھوپتی،ایس آئی وشنو وردھن کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی کی آمد کے ساتھ ہی متعلقہ وارڈ کونسلر پون نایک اور بی آر ایس کارکن شیخ کلیم نے ڈی ایس پی سے بات کرتے ہوئے سارقین کا پتہ لگاتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔کلو ٹیم نے فنگر پرنٹس اکٹھے کر لیے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کوئی جاننے والے ہی چوری میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button