جنرل نیوز

ورکنگ جرنلسٹس ضلع نرمل کے زیر اہتمام نرمل میں منعقد شدنی جشن دوسوسالہ اردو صحافت و مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

نرمل۔10/نومبر۔اردو ورکنگ جرنلسٹس ضلع نرمل کی جانب سے نرمل میں 12 نومبر، بروز ہفتہ بعد مغرب بمقام آئی۔اے۔فنکشن ہال نرمل میں منعقد کئےجارہے”جشن دوسوسالہ اردو صحافت و ریاستی مشاعرہ (بیادگار بےباک صحافی وشاعر جناب سید عقیل اسعد مرحوم)” و متحدہ ضلع عادل آباد و نظام آباد کے سینئر اردو ورکنگ جرنلسٹس کو مولانا آزاد ایکسلنس ایوارڈز کی پیشکش کے پروگرام کو جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے نامور سینئر صحافی آبرو صحافت، قائد ٹی یو ڈبلیو جے(آئی جے یو ) جناب ایم۔اے۔ماجد صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن اور مہمانان اعزازی کی حیثیت سے جناب محمد امجد علی، نیوز اینکر، بی بی این چینل، حیدرآباد، جناب نعیم غوری، ایکزیکیٹیو ایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ، حیدرآباد، جناب شیخ رفیع الدین، ایڈیٹر سائبر میڈیا ایجنسی، حیدرآباد، جناب محمد عبدالقادر فیصل ریاستی سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے(آئی جے یو ) حیدرآباد، شرکت کر رہے ہیں۔ صحافیوں کو ایوارڈز کی پیشکش کے پروگرام کی صدارت ضلع کے سینئر اردو صحافی جناب ایم۔اے۔وسیم، اسٹاف رپورٹر روزنامہ آداب تلنگانہ کریں گے۔ اور ریاستی مشاعرہ کی صدارت ایڈیٹر روزنامہ دبنگ صحافت جناب رشید عالم الحفیظی کریں۔ استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران و اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل ایم۔اے۔وسیم، رشید عالم الحفیظی افتخار احمد، محمد اکبر خان (بھینسہ)، محسن بن محمد، سلمان شیخ، آمین پٹیل، ایم۔اے۔رشید، محمد مجیب الدین (خانہ پور)، حمیداللہ انور(عادل آباد )، شفیق احمد اطہر(عادل آباد )، محمد عبدالرحمن صدر ٹی یو ڈبلیو جے(عادل آباد)، عابد احمد(کاغذ نگر)، محمد عبدالجمیل(سرپور) اور شفیع اللہ خان بابا، تجمل احمد، عبدالخالق(مدھول) وغیرہ نے متحدہ ضلع عادل آباد و نظام آباد، کاماریڈی کے کے تمام اردو ورکنگ جرنلسٹس، اردو تنظیموں کے ذمہ داروں اور محبان اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button