تلنگانہ

صدر ضلع کانگریس اقلیتی سل ساجد خان نےحلقہ پارلیمنٹ عادل آباد کانگریس امیدوار راتھوڑرمیش کے حق میں انتخابی مہم چلائی

عادل آباد6-اپریل(اردو لیکس)حلقہ لوک سبھا عادل آباد کے کانگریسی امیدوار راتھوڑرمیش کے حق میں آج عادل آباد کے مختلف وارڈ 30؛31؛6 خورشیدنگر؛سندریہ نگر؛پنجیشہ میں صدر ضلع کانگریس اقلیتی سل ساجد خان نے انتخابی و تشہیری مہم چلائی۔اور رائے دہندوں کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد؛درزی؛ترکاری فروش؛کرانہ شاپ مالک سے راست ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کے منشور سے واقف کروایا۔ساجد خان نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو کانگریس کے عوامی منشور کے مطابق غریب کو ہر ماہ 6 ہزار روپئے دئے جائیں گے اسطرح سالانہ 72 ہزار ہر غریب کو ملیں گے۔انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 15 لاکھ روپئے دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا۔جسے پورہ نہیں کیا۔لیکن کانگریس پارٹی جو بولتی ہے وہ کرتی ہے۔ساجد خان نے عوام سے اپیل کی کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے کانگریس کو ووٹ ڈالکر کامیاب بنائیں۔اس انتخابی مہم میں ساجد خان کے ہمراہ سیاست میں ابھرتے ہوئے نوجوان محسن پٹیل؛محمد شکیل؛جناب فیاض احمد شمع؛ محمد صادق؛منصور؛محمد کلیم؛عبدالقیوم؛متحرک رکن کانگریس نورخان پٹھان؛شیخ ساجد؛عمران مرزا؛ضمیر؛اور دوسرے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button